قوم یقینا وزیراعظم اور وزراء کی “انجمن ستائش باہمی “میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی
لندن (عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم کا نااہل وزراء کو سراہنا بھونڈا مذاق اور ایک دوسرے کی کمرپرخارش کرنے کے مترادف ہے۔قوم یقینا وزیراعظم اور وزراء کی “انجمن ستائش باہمی “میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔عمران خان کی طرف سے اپنے دس وزراءکو ان کی اچھی کارکردگی دیکھتے ہوئے سرٹیفکیٹ دینے کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔عوام نے وزیراعظم ، وفاقی وزراء اور مرادعلی شاہ سمیت چاروں و زرائے اعلیٰ کی اہلیت اورصلاحیت پرسوالیہ نشان لگا دیا۔وفاق سے صوبوں تک دور دور مسنداقتدار پر کوئی بردبار نظرنہیں آتا، سرکاری عہدوں پرہرسائز کے” بزدار” براجمان ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزیدکہا کہ تبدیلی سرکار کی بدترین ناکامی سے جمہوریت کی بدنامی ہوئی، بدانتظامی کے نتیجہ میں کئی بحران پیدا ہوئے ۔شوکت ترین کی بدترین معاشی پالیساں ملک وقوم کو بربادی کے دہانے تک لے آئی ہیں ۔معاشرے کاایساکوئی طبقہ نہیں جوہوشربا مہنگائی سے متاثر نہ ہوا ہو ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کایہ کہنا” وزراءکی ناقص کارکردگی پرمیں کیا کرسکتا ہوں “شرمناک اورافسوسناک ہے۔جولوگ چار دہائیو ں تک باری باری ریاست کے قومی مفادات کونوچ رہے تھے وہ نااہل تبدیلی سرکار کامتبادل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے بیان نے ان کی بے بسی اوربے حسی کو بے نقاب کردیا ۔جو وزیراعظم ناقص کارکردگی کے حامل وفاقی وزراء سے باز پرس نہیں کرسکتا وہ قومی چوروں کااحتسا ب کیا خاک کرے گا۔پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی حماقت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار اورفرینڈلی اپوزیشن دونوں کوعام آدمی سے کوئی سروکار نہیں
