ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں:
تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 110سیون آر میں لائبہ 7 فروری سے لاپتہ ہے، پولیس سراغ لگانے میں ناکام۔
واضح رہے کہ اسی گاﺅں کی ادیبہ مبارک 22 نومبر 2022 سے لاپتہ ہے، اور چیچہ وطنی پولیس کی تفتیش گاﺅں کے لوگوں کو اٹھانے اور کچھ دن حوالات میں رکھ کر رہا کرنے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ لاپتہ ہونے والی لائبہ کا گھر بھی ادیبہ مبارک کے گھر کے پاس ہی ہے
اہلیان چیچہ وطنی نے وزیراعلی پنجاب سے اس حساس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
