گاڑیوں کےڈرائیورحضرات کوٹریفک قوانین،سموگ و غیر معیاری سلنڈرکےاستعمال اورنقصان بارے آگاہی لیکچر

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی ہدایت پر ایجوکیشن یونٹ نےاندرون شہر ویگن اسٹینڈ پرکمرشل گاڑیوں کےڈرائیورحضرات کوٹریفک قوانین،سموگ و غیر معیاری سلنڈرکےاستعمال اورنقصان بارے آگاہی لیکچردیا۔انہوں نےڈرائیور حضرات سے کہاکہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے،لین لائن کی پابندی کریں،تیز رفتاری حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے مقررہ حدرفتار سے ہرگز تجاوز نہ کریں۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں ڈرائیورحضرات اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ ذمہ داری سے کروائیں۔انہوں نے ڈرائیور حضرات کو مزید تلقین کرتے ہوئےکہاکہ کمرشل گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈر کا استعمال جانی ومالی نقصان کا باعث بنتا ہےیہ غیر قانونی فعل کیساتھ سنگین جرم بھی ہے،لہذا(ایچ ڈی آئی پی)سےپاس شدہ سلنڈر ہی آپ استعمال کرسکتے ہیں۔ڈسرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی ہدایت پر ٹریفک افسران روزانہ کی بنیادپرکمرشل گاڑیوں کی چیکنگ کررہےہیں اور غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں