ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں: یاماہا موٹر پاکستان نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 12 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 11 فروری سے کر دیا گیا۔
یاماہا وائے بی آر 125 کی قیمت میں سب سے زیادہ 12 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس کی قیمت دو لاکھ 23 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
وائے بی 125 ذی اور وائے بی 125 ذی ڈی ایکس کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ مختلف قسمیں اب دو لاکھ 1 ہزار روپے اور دو لاکھ 16 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوں گی۔
انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ابھی تک وائے بی 125 جی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ہے کیونکہ وہ اگلے ہفتے اپنا نیا ماڈل لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم اس کے بعد وہ اس ویرینٹ کی قیمت میں اضافہ کر سکتی ہے۔
ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز (اے پی ایم اے) کے چیئرپرسن محمد صابر شیخ نے کہا کہ ہونڈا اور سوزوکی ممکنہ طور پر یاماہا کے بعد قیمتوں میں اضافہ کریں گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہونڈا اور سوزوکی کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں اپریل میں قیمتوں میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر سکتی ہیں۔
