سندھ میں طلباء یونین کی بحالی خوش آئند ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت طلباء اسلام سندھ نے سندھ اسمبلی کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں طلباء یونین کی بحالی خوش آئند ہے اس کے خد وخال مکمل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرس اور طلبا تنظیموں کو بلاکر اعتماد میں لیا جائے۔ جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کے صدر نعیم اللہ لغاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے ٹی آئی سندھ میں طلبا یونین کی بحالی کے اہم اقدام پر سندھ اسمبلی کے تمام اراکین کو خوش آمدید کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء یونین کے خدوخال، حدود و قیود پر سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈر طلباء تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں تعلیم اور تربیت کے ساتھ مستقبل کی بہتر سے بہتر قیادت پاکستان کو میسر ہو سکے۔ جے ٹی آئی ضلع جیکب آباد کے صدر ظہور احمد کھوسو، تاج محمود انصاری نے کہا کہ جے ٹی آئی ہر سطح پر طلبہ یونین کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کرے گی اور شاگردوں کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں