شہری سہولیات میں بہتری، شہروں کی صفائی ان کی خوبصورتی میں اضافہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ شہری سہولیات میں بہتری، شہروں کی صفائی ان کی خوبصورتی میں اضافہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جن میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں کہی جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزمحمد اویس ملک،کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور احمر سہیل کیفی اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگرکے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کی نالیوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمول کی صفائی کا آپریشن بھی تسلسل کیساتھ جاری ہے۔ شہر میں مین ہولز کی تنصیب، سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی بھی ہنگامی بنیادوں پر کی جا رہی ہے جبکہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے بھی خصوصی مہم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزمرہ اشیاء ضرورت کی ذخیرہ اندوزی کرنے اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو مختص نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں