پاکستان کے مذہبی اور سیاسی قیادت کو متحد ہونا ناگزیر ہو چکا ہے اس وقت پاکستان اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہو چکا ہے،مولانا حامد الحق حقانی

Spread the love

پاکستان مسائل کے بوجھ تلے دب گیا ہے اس لئے تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو یکجا کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔چیئرمین دفاع پاکستان کونسل

اسلام آباد(نمائندہ رحمت اللہ شباب)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام (س) گروپ کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے پاکستان میں علمائے کرام اور سیاسی قیادت کو ایک پیج پر لانے پر زور دیا ۔جمیعت علماء اسلام وزیرستان کے امیر مولانا عبدالحی ، ضلعی خطیب مفتی عبدالغنی ،مسلم طلبہ محاذ کے ضلعی صدر سید ظہیر محمود شاہ ،مولانا سید وسیم شاہ ،ختم نبوت ضلع بنوں کے امیر مولانا طیب شاہ بخاری کہ موجودگی میں گلوبل ٹائمز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی کا کہنا تھا ۔کہ پاکستان کے مذہبی اور سیاسی قیادت کو متحد ہونا ناگزیر ہو چکا ہے ۔اس وقت پاکستان اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہو چکا ہے ۔کفریہ طاقتیں پاکستان میں عدم استحکام کی حالات پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔لیکن نبی مہربان کے وارثین اور علوم نبوت کے خادمین ان کو کسی صورت پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔اس وقت پاکستان مسائل کے بوجھ تلے دب گیا ہے ۔اس لئے تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو یکجا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے ۔ جو ملک میں اسلامی نظام کی جدوجہد کے ساتھ عالم اسلام کو درپیش مسائل کی ادرک کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں