


وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ھے.صحت مند سرگرمیاں طلباء کی ذہانت کی کلید ہیں.ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہور الہی ٹرسٹ کے چئیرمین سیٹھ اسد الہی نے ھائی سکول میں کلر ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پرنسپل میجر طارق محمود نے کہا کہ نئی نسل کو معاشرے کا فعال حصہ بنا کر ملک کا مستبقل روشن بنانا ہمارا نصب العین ھے اس موقع پر انہوں نے سکول کلاس رومز کا معائنہ کیا اور سٹوڈنٹس کی طرف سے کی گئی ایکٹیوٹیز کو سراہا. مشہور ڈرامہ سیریل کے کرداروں موٹو پتلو نے بچوں کو محظوظ کیا اس موقع پر وائس پرنسپل رضیہ سلطانہ، سینئر کوآرڈینیٹر سعدیہ ملک اور دیگر سٹاف نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا
