اوکاڑہ یونیورسٹی میں آرٹ کے ذریعے امن کے فروغ پہ نمائش کا انعقاد

Spread the love

نمائش میں شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کے طلباء نے حصہ لیا۔

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن نے ‘آرٹ کے ذریعے امن کے فروغ’ پہ ایک نمائش کا انعقاد کیا جس میں طلباء نے پاکستانی معاشرے کے مثبت پہلووں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ماڈلز اور تصاویر پیش کیں۔یہ نمائش فیکلٹی آف ایجوکیشن کی سینئر لیکچرار نورین طاہرہ کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کے سربراہ، ڈاکٹر خالد سلیم، شعبہ ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسیسمنٹ کے سربراہ، ڈاکٹر طاہر خان فاروقی، شعبہ ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کے سربراہ، ڈاکٹر شہزاد احمد، شعبہ ایجوکیشنل اسٹڈیز کے سربراہ، ڈاکٹر سید عبدالوحید، اور شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کی سربراہ، ڈاکٹر نادیہ گیلانی، نے نمائش میں لگائے جانے والے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پہ گلوبل ٹائمز میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد سلیم نے بتایا کہ ہم اپنے طلباء کو اس چیز کےلیے تیار کر رہے ہیں کہ جب وہ یہاں سے بی ایڈ کی ڈگریاں لے کر اسکلولز اور کالجز میں تدریس کےلیے جائیں تو وہ وہاں پہ امن کے فروغ کے سفیر بن سکیں۔ڈاکٹر فارقی کا کہنا تھا کہ آرٹ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور آج کی نمائش ہمارے طلباء کی حس جمالیات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی عکاسی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں