
بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت ایس اینڈ کے کمرشل پراپرٹی کے چیف ایگزیگٹیو اور سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر و ممبر یورپی پارلیمنٹ چودھری اسلم کمبوہ بر طانیہ سے پاکستان کے مختصر دورے پر روانہ ھو گئے۔ وہ آج بر طانیہ کے شہر مانچسٹر ائیرپورٹ سے لاھور کے لئے ترکش ائیر لائن کی پرواز سے روانہ ھوئے اپنے دورہ پاکستان میں وہ مختلف کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مختلف پر ا جیکٹ دیکھیں گے اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ بھی کریں گے وہ لاھور میں سرکاری حکام اور سیاستدانوں سے طے شدہ ملاقاتیں بی کریں گے پاکستان سے واپسی پر وہ چار دن ترکی میں بھی قیام کریں گے وہاں پر بھی ترکش کاروباری شخصیتوں سے ملاقاتیں کریں گے
