ڈپٹی کمشنر رمحمد اویس ملک نے سلاٹر ہاؤس بھٹو نگر کا دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ) ڈپٹی کمشنر رمحمد اویس ملک نے سلاٹر ہاؤس بھٹو نگر کا دورہ کیا اورناقص صفائی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو فوری صفائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کی مسلسل صفائی یقینی بنائی جائے اور زیادہ سے زیادہ جانور سلاٹر ہاؤس میں ذبح ہونے چاہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے مزید کہا کہ معیاری گوشت کی فراہمی میں سلاٹر ہاؤس کا بنیادی کردار ہے۔دورہ کے دوران انہوں نے بھٹو نگر میں سیوریج کے مسائل کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن عملہ کو دن رات کام کرکے سیوریج ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج لائن کی خرابی کی سزا عوام کو نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا کارپوریشن کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کارپوریشن کا عملہ عوامی شکایت پر فوری رسپانڈ کرے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کے ہڑپہ دورے کے ثمرات نظر آنے لگ گئے ہیں اورضلع کونسل کے عملے نے مارکیٹوں سے تجاوزات کا خاتمہ شروع کر دیا ہے۔ نائی والا روڈ، جی ٹی روڈ اور دوسری سڑکوں سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ تجاوزات کے خاتمے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ سڑکیں کھلی ہونے سے ٹریفک بھی بغیر رکاوٹ رواں دواں ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر ہڑپہ میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں