ڈ پٹی کمشنر محمد اویس ملک نے گورنمنٹ جناح پبلک لائبریری کا دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈ پٹی کمشنر محمد اویس ملک نے گورنمنٹ جناح پبلک لائبریری کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائبریری سیکھنے اور علم کی ترقی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریاں علم حاصل کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہیں اس لیے سٹوڈنٹس کو لائبریری کی طرف مدعو کیا جائے تاکہ وہاں رکھی کتابوں سے معلومات حاصل کر کے سماجی مہارت اور تعلیمی کارکردگی بہتر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ علم کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پبلک لائبریری کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ لائبریری میں آنے والے طالب علموں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ لائبریری میں رکھی گئی کتابوں سے بہتر انداز میں استفادہ حاصل کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے لائبریری میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لائبریری کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے مزید پھول دار درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے لائبریری کے لئے مزید مقامی و بین الاقوامی جرائد خریدنے کی بھی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں