صحافی محسن بیگ کے گھر پر حملے اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

Spread the love

کب تک عوام کی عزتوں سے کھلواڑ کئے جاتے رہیں گے۔سربراہ جے یو ائی

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی معروف صحافی محسن بیگ کے گھر پر حملے اور گرفتاری کی مذمت انہوں نے کہا کہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ۔کب تک عوام کی عزتوں سے کھلواڑ کئے جاتے رہیں گے۔ محسن بیگ کے گھر پر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گلوبل ٹائمز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،فوری رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں