ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں: ہڑپہ۔محکمہ ماحولیات ساہیوال کی نااہلی یا ملی بھگت ہڑپہ اور اس کے گردونواح میں دودھ فیکٹری اور بجری کا مکسچر پلانٹ مقامی آبادی اور روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے وبال جان بن گیا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔۔
ہڑپہ۔بائی پاس ہڑپہ پر بنی ہوئی دودھ فیکٹری کے کیمیکل زدہ پانی سے اٹھنے والی بدبو اورتعفن نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں کے خلاف۔ شہری سراپا احتجاج
ہڑپہ۔مین جی ٹی روڈ اڈا ٹکر شاہ کے قریب سڑک کنارے لگایا گیا بجری کا مکسچر پلانٹ جس کی چمنیوں سے نکلنے والی دھول اور دھواں جو ہؤا کے رخ کے ساتھ ساتھ اپنی سمت بھی تبدیل کرتا رہتا ہے جس سے آس پاس کے رہائشی نزدیکی ہوٹلوں پر کھانا کھانے کے لیے رکنے اور روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا اور لوگوں کے سانس اور پھیپھڑوں کے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ
ہڑپہ۔دودھ والی فیکٹری اور بجری کے پلانٹ کا کھلے عام فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بننا محکمہ ماحولیات ساہیوال کی ملی بھگت یا نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر ساہیوال سے ان یونٹز کو آبادیوں اور روڈز سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے
