· وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے”صدقہِ آب پروگرام”کے تحت تحصیل سوہاوہ کے انتہائی پسماندہ اور دور دراز گاؤں ٹہلہ پوٹھہ میں پینے کے پانی کی سکیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے ٹہلہ پوٹھہ گاؤں بنیادی ضروریات زندگی خصوصاً پینے کے پانی سے محروم ایک پہاڑی پر موجود ایسا علاقہ ہے جہاں صرف 3سال پہلے بجلی پہنچی ہے اور اس گاؤں تک پہنچنے کا واحد راستہ کچا،برساتی نالوں ، اور پتھریلی زمین پر مشتمل ہے جس پر کسی جگہ موٹر سائیکل اور کسی جگہ صرف پیدل چلا جا سکتا ہے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کی ٹیم سے پینے کے پانی کے حوالے سے رابطہ کرنے پر تمام تر نامساعد حالات کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ہماری ٹیم اس علاقے میں پہنچی اور پینے کے پانی کا منصوبہ ڈیزائن کیا۔شکر الحمدللہ۔سادات فیملی کے ایک مخیر دوست نے سید ہادی حسین شاہ و اہلیہ سید محمد علی شاہ و اہلیہسید آصف حسین شاہکے ایصالِ ثواب کے لئے فنڈ مہیا کیے اور اس منصوبے کو مکمل کر لیا گیا ہے پانی گاؤں پہنچنے پر خوشی اور جشن کا سماں تھا بوڑھوں،بچوں ،خواتین اور بالخصوص نمازیوں کی خوشی دیدنی تھی اللّٰہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصوصی فیضان کرم سے اس صدقہ جاریہ کو قبول فرمائے آمین
