چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیرتیمور نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دونگا

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیرتیمور نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دونگا جو بھی تاجر، دکاند ار، سبزی و فروٹس فروش ملوث ہونگے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کرونگا۔ شہری سوشل میڈیا پرخودساختہ مہنگائی یا زائد منافع خوری کو نمایا ں کرنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، الفاکنٹرول شکایات سیل میں تاجر، دکاندار یاسبزی فروش کے جگہ نام کے ساتھ اپنی شکائتیں درج کرادیں۔ تاکہ فوری کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزمقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے ہوٹل مالکان کو سختی کے ساتھ احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ہوٹلوں میں ہنگامی بنیادوں پر آگ بجھانے والے آلات نصب کریں سیکٹر مجسٹریٹس روزانہ کے بنیادوں پر چیکنگ کرکے رپورٹ دیں۔ انہوں نے تاجر تنظیموں سے کہا کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کو روکنے اور گرانفروشی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تاجروں کے بھیس میں چپھے کالی بھیڑوں کاکلع قمع کیا جاسکے۔ شہری اشیائے خوردونوش کی خریدو فروخت سے پہلے نرخنامہ دیکھانے کا تقاضا کریں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ کونسے تاجر و دکاندار پرائس ایکٹ پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سہولیات نچلی سطح تک پہنچائے جاسکے۔ الحمداللہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں ٹیم عوامی خدمت کی غرض سے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں