ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ساہیوال میڈیکل کالج کے ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک میڈیسن کی طرف سے ٹیچنگ ہسپتال کے پیڈیاٹرک وارڈ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید کے علاوہ سینئر ڈاکٹرز، پوسٹ گریجویٹ رجسٹرارز، ہاوس آفیسرز اور نرسز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد پیدائش کے فوراً بعد نو مولود بچوں میں سانس لینے کے عمل کے دوران درپیش پیچیدگیوں اور مسائل سے ڈاکٹرز اور نرسز کوآگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ ان کی اہلیت بڑھائی جا سکے۔ ورکشاپ کے دوران پروفیسر ڈاکٹر نجف مسعود، پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفٰی، پروفیسر ڈاکٹر ریاض راؤ،پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد لنگڑیال،پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ بانو،پروفیسر ڈاکٹر سلیم احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل،سینئر ڈاکٹر مجاہد حسین، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر محمد یسیٰن،سینئر رجسٹرار ڈاکٹریاسر مکی، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر ثنا اسرار، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر جویریہ سعید نے بچوں میں سانس لینے کے عمل کی بحالی کے دوران درپیش مسائل کے متعلق آگاہ کیا اور انکے بروقت علاج کے لئے استعمال ہونے والے طریقہ علاج کا عملی مظاہرہ کیا اور بچوں میں تمام تر ایمرجنسی پروسیجرز کے بارے میں ڈاکٹرز کو عملاً واضح کرکے سکھایا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر راشد قمر راؤ نے ٹریننگ کے اس جدید طریقہ کار کو سراہا اور اس سلسلہ کو آنے والے دنوں میں جاری رکھنے کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ ڈاکٹرز کی ٹریننگ کے لیے بہت ضروری ہیں۔ تقریب کے اختتام پرپروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفی نے پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ڈاکٹر عبدالوحید اور ڈاکٹر نجف مسعود اور دوسرے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
