

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ظل الہ سراج السالکین برہان الاولیاء حضرت قاضی خلیل الرحمان رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شہنشاہ زماں زینت الاولیاء حضرت قاری محمد مقصود افضل مد ظلہ کی زیر سرپرستی وزیرآباد میں خلیفہ مجاز جناب قاری ظفر اقبال کے ڈیرہ پر محافل کا اہتمام کیا گیا.اس موقع پر نمازمغرب کے بعد ختم پاک خواجگان سے عرس کی محافل کا آغاز ھوا اور حاضرین کو کھانا کھلایا گیا.بعد ازاں محفل نعت میں ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ھدیہ عقیدت پیش کیا. بعد نماز عشاء محفل سماع میں شاہد فاروق اور ھمنواوں کی قوالی کے دروان سنگیوں کی عقیدت سے بھرپور دھمال نے سماں باندھ دیا .آقائے نامدار مدنی تاجدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ھدیہ سلام اور خصوصی دعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی اور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا.
