ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد کا قیدی دمے کی بیماری کی وجہ سے فوت

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد کا قیدی دمے کی بیماری کی وجہ سے فوت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے کیس میں قید ملزم غلام نبی برڑو کی دمے کی وجہ سے حالت خراب ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق قیدی کو جس وقت سول اسپتال لایا گیا تھا وہ پہلے ہی فوت ہوچکا تھا جبکہ جیل سپریڈنٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل قیدی کو جیل لایا گیا تھا جس کو سانس کی تکلیف تھی اس کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسے اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ وہاں فوت ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں