ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )پلاسٹک بیگ/پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد، محکمہ تحفظ ماحولیات حکومت پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت پولی تھین /پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر عملدرآمد کروانے کیلئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں، محکمہ تحفظ ماحولیات ساہیوال نے لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر 227807/2018کے تحت ضلع ساہیوال میں تمام ڈیپارٹمنٹل سٹورز، بیکریوں، شاپنگ سینٹرز پر استعمال ہونے والے ہر قسم کے پولی تھین بیگز پر پابندی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے تحت تمام قسم کے پولی تھین بیگ کی تیاری، فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ساہیوال یونس زاہد کی ہدایت پر سید محسن عباس ہمدانی نے احمد حسن، زاہد افتخار، عمران تھیم، عمران غازی، پرویز الہی کے ہمراہ میکڈونلڈز ساہیوال کا دورہ کیا اور خلاف وزری کرنے پرمیکڈونلڈ ساہیوال کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
