ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک سے چوہدری وسیم حفیظ کی قیادت میں مرکزی تنظیم تاجران کے وفد کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر کی تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک سے مرکزی تنظیم تاجران کے وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر چوہدری وسیم حفیظ کر رہے تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو اپنی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کرنی چاہئے اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنا کر ہی برآمدات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور مارکیٹوں میں درپیش پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے 2پارکنگ پلازا تعمیر کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ تجاوزات کا مسئلہ تاجروں کی مشاورت سے حل کیا جائے گا اور منڈیوں کو ایک سال میں شہر سے باہر منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ساہیوال شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے تاجروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔ صدر چوہدری وسیم حفیظ نے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں میں بند اوپن ڈرینز کی بھی صفائی کرائی جائے۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین