پیر طریقت رہبر شریعت خادم القرآن حضرت پیر سید احمد ظہور سجاد اجمیری رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) پیر طریقت رہبر شریعت خادم القرآن حضرت پیر سید احمد ظہور سجاد اجمیری رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دربار عالیہ حضرت پیر سید سید امیر شاہ اجمیری لوہسر شریف جلالپور جٹاں کے احاطہ میں ایک بین الاقوامی حلف حسن قراءت سجادہ نشین پیر سید تفسیر حیدر اجمیری کی زیر نگرانی مورخہ 3 مارچ جمعرات کو نماز ظہر تا عصرمنعقد ہو گی.جس میں فضیلت الشیخ قاری وجیہہ دیوان آف مصر، فضیلت الشیخ قاری رجاء ایوب آف تنزانیہ، فضیلت الشیخ قاری محمد مختار عبدالعزیز آف مصر تلاوت کلام مجید سے حاضرین کے قلوب و اذہان کو منور کریں گے. قاری ذیشان عزیز آف سیالکوٹ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ علامہ پر سید محمد طیب شاہ گیلانی آف فیصل آباد خصوصی خطاب فرمائیں گے. بعد ازاں زائرین میں لنگر تقسیم کیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں