نواں شہر اربن سے میر صدام حسین جنرل کونسلر کی نشست پر میدان میں آگئے

Spread the love

: ایبٹ آباد (وجاہت میر بیوروچیف ایبٹ آباد) نواں شہر اربن سے میر صدام حسین جنرل کونسلر کی نشست پر میدان میں آگئے ,گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر کے پاس بڑی ریلی کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے ۔اس موقع پر جنرل کونسلر کے امیدوار میر صدام حسین کا کہنا تھا عوام کی فلاح اور ترقی کے لئے بھرپور اصرار پر میدان میں آئے ہیں۔31مارچ کو عوام کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونی کونسل نواں شہر اربن کو مثالی بنانے کے لئے کونسل میں فعال کردار ادا کریں گے۔اور عوام کی جانب سے اعتماد پر مایوس نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں