سعودی وزارتِ اسلامی کا کینیا کیلئے قرآن مجید کے32 ہزار700 نسخوں کا تحفہ

Spread the love

نیروبی میں سعودی سفیر خالد بن عبداللہ السلمان نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے کینیا کے حکام کو قرآن مجید کے یہ نسخے حوالے کیے ہیں۔

ریاض(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل اردو ٹائمز رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور، دعوت وارشاد، قرآن مجید کی طباعت کے ذمے دارادارے شاہ فہد کمپلیکس کے نگران اعلیٰ الشیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی جانب سے کینیا کو قرآن مجید کے باترجمہ 32700 نسخے بھیجے گئے ہیں۔نیروبی میں سعودی سفیر خالد بن عبداللہ السلمان نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے کینیا کے حکام کو قرآن مجید کے یہ نسخے حوالے کیے ہیں۔اب تک سعودی عرب کی جانب سے کینیا کو بھیجے گئے قرآن مجید کے نسخوں کی تعداد 73050 تک پہنچ گئی ہے۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں کینیا کے مسلمانوں کی سپریم کونسل کے صدر حسان اولی نعدو، متعدد مبلغین اور ممتاز اسلامی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ہے۔سعودی سفیرنے اس بات پرزوردیا کہ یہ تحفہ اسلامی دنیا میں اسلام اورمسلمانوں کی خدمات میں مملکت کے پیغام کاعملی مظہر ہے۔ اس سے قیادت کی امنگوں کے حصول کے لیے دنیا بھرمیں مسلمانوں میں قرآن مجید کی تقسیم کے عمل کی نگرانی میں اسلامی امور اور دعوت وارشاد کی وزارت کا کردار بھی اجاگر ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں