دھواں اور گردوغبار کا باعث بننے والے بھٹہ خشت اور فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )محکمہ ماحولیات ساہیوال کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دھواں اور گردوغبار کا باعث بننے والے بھٹہ خشت اور فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات ساہیوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونس زاہد کی ہدایت پر انسپکٹر سید محسن عباس ہمدانی، احمد حسن، زاہد افتخار، عمران تھیم، محمد اشرف، نائب تحصیلدار چیچہ وطنی جاوید محمود، پولیس اور ریسکیو ٹیم کے ہمراہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ نیو چاند برکس کمپنی چک نمبر 119/7DRکسوال، چیچہ وطنی چھاپہ مارا۔ بھٹہ مالکان کی طرف سے مزاحمت کی گئی اور واٹر شوورنگ کے عمل کو روکا گیا۔ جس پر محکمہ ماحولیات ساہیوال کے افسران نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ بھٹہ کو سیل کر دیا اور 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسی طرح سادات برکس کمپنی کو بھی زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور بھٹہ کو سیل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں