پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر سیالوی ایک تقریب کے موقع پر نوجوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو

Spread the love

پاکستان سے مورثی سیاست کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا-شہیر حیدر سیالوی

قوم پرستی اور مسلک پرستی کا منچن پہچنے والوں نے ملک کو دو لخت کیا-چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نظریاتی پارٹی کے مرکزی چیئرمین شہیر حیدر سیالوی اپنے دو روزہ دورہ سندھ کے موقع پر میرواہ گورچانی پہنچے ان کے ہمراہ حمزہ نقوی،سید جہانزیب،طلعت آرائیں،علی جان اور دیگر بھی موجود تھے میرواہ گورچانی میں رانا راحیل راجپوت،ملک عرفان رانا شارق،عادل جعفر سمیت سینکڑوں نوجوانوں نے شہیر حیدر سیالوی کا والہانہ استقبال کیا اور گل پاشی کی-اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نظریاتی پارٹی کے مرکزی چیئرمین شہیر حیدر سیالوی نے کہا کہ ہم ملک پاکستان میں ایک ایسا قانون لانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے منتخب نمائندوں، افسران اور امیروں کے بچے سرکاری اسکولوں میں غریبوں، مزدوروں اور ہاریوں کے بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کریں انہوں نے کہا کہ نوجوان آج کے بعد کوئی لسانیت کی بات نہیں کرے گا کوئی سندھی مہاجر پنچابی نہیں ہے ہم سب پاکستانی ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے پشتون، بہاری، بنگالی، افغانی یہ سب مسلمان ہیں ہم ان کو سینے سے لگائیں گے انہوں نے کہا کہ آج میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر پنجاب میں کسی سندھی، پشتون یا دیگر قوموں کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی ہوئی تو سب سے پہلے میں اس کا گریبان پکڑوں گا اور آپ بھی وعدہ کریں اگر سندھ میں کسی کے ساتھ بھی ظلم ہوا تو آپ اس ظالم کو پکڑیں گے انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے سندھ میں اس طرح کی باتیں کرنا نا ممکن تھا مگر آج ہمارا نوجوان بیدار ہو چکا ہے اب یہ قوم پرستی اور مسلک پرستی کا منجن نہیں بکے گا- مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگانے اور قوم پرستی و مسلک پرستی کا منجن بیچنے والوں نے ہی ملک کو دو لخت کیا تھا انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ غریبوں کے ووٹوں سے منتخب ہو کر چھ چھ سو گاڑیوں کے پروٹوکول میں چلنے والے یہ مورثی سیاست ان کی غریبوں کو اپنی گاڑیوں سے کچلتے ہیں یہاں غریب مر رہا ہے اور ان کے کتے لاکھوں کا کھانا کھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پورے پاکستان سے پاکستان نظریاتی پارٹی کے پلیٹ فارم سے نوجوان بھرپور حصہ لیں گے جو کہ ملک سے مورثی سیاست کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں