پاک شاہین کے زیر اہتمام نول الیون بمقابلہ فرمان الیون کرکٹ میچ منعقد ہوا

Spread the love

نول الیون نے 127 کا ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی۔

قصور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک شاہین کے زیر اہتمام نول الیون بمقابلہ فرمان الیون کرکٹ میچ کا کوارٹر فائنل منعقد ہوا جس میں نول الیون نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا فرمان الیون نے مقررہ اوروں میں 127 رنز کا ٹارگٹ دیا نول الیون نے ٹارکٹ باآسانی پورا کرتے ہوئے سمی فائنل میں جگہ بنا لی میچ کے مہمان خصوصی عرفان شمیرا تھے جبکہ ملک شہزاد نول،ملک بوٹا نول نے کواٹر فائنل جیتنے والی ٹیم کو پندرہ ہزار اور ملک شمشاد نول نے 5 ہزار روپے انعام دیا اور نول الیون ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاک شاہین کے چیئرمین لقمان شمیرا اور ذیشان الہی شمیرا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے نوجوانوں کے لیے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا اس موقع پر عرفان شمیرا نے کھلاڑیوں میں کٹ بھی تقسیم کی اورجیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور مفید بھی ہے اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہےآج کل کے بچوں میں چستی پیدا کرنے کے لئے کھیلوں میں ان کا کردار ادا کروانا چاہئے تا کہ وہ چست ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں