وزیر خزانہ کا پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دینے کا مطلب عوام کے دکھوں سے لاعلمی کا ثبوت ہے۔صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیر خزانہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز مہنگائی کرنے والے حکمرانوں کو بے حسی پر مبنی ایسے بیانات دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے،139 ممالک میں پاکستان کو سستا ملک قرار دینا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے،وزیر خزانہ کا پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دینے کا مطلب عوام کے دکھوں سے لاعلمی کا ثبوت ہے،عمران نیازی اینڈکمپنی کے لئے پاکستان سستاترین ملک اس لئے ہے کیونکہ حکمرانوں کی آمدن بڑھ گئی ہے،میڈیا کے لئے نیا قانون اسی لئے لایا گیا کہ ایسے جھوٹے بیانات پرتنقید کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جاسکے،عمران نیازی اور ان کے مافیاز کی روز دیہاڑی لگتی ہے، ان کی جیبیں بھری ہیں حکمرانوں کے بیانات ثبوت ہیں کہ انہیں عوام کی مشکلات، بدترین مہنگائی اور مسائل کا کوئی احساس نہیں،میڈیا کے لئے کالا قانون ہو، بدترین مہنگائی ہو، ہر محاذ پر یہ سیاہ حکومت سیاہ اقدامات کررہی ہے،جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو ایسے بیانات آتے ہیں،تحریک عدم اعتماد پوری قوم کی خواہشات کی تکمیل ثابت ہوگی ظالم حکمرانوں سے نجات ہی عوام کو جھوٹے بیانات، کالے قوانین اور مہنگائی سے نجات دلائے گی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بے حسی اور ظلم کی انتہاء کر دی آئے روز اتنے دلیری سے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں جو ان حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہے،ملک میں مہنگائی انتہاء کو پہنچ گئی جبکہ وزیر خزانہ موصوف ملک کو سستا ملک قرار دیکر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
