جمشید خان دکھی مرحوم نفرتوں کے اندھیروں میں روشنی کی کرن تھے۔سابق ڈویژنل صدر خواتین ونگ
گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سابق ڈویژنل صدر و امیداور صوبائی صدارت سیدہ مغل نے کہا کہ جمشید خان دکھی کی انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمشید خان دکھی مرحوم گلگت بلتستان کی عہد ساز شخصیت تھے۔انہوں نے اپنی شاعری کے زریعے امن و محبت کا پرچار کیا اور وہ امن و اشتی کے بہت بڑے علمبردار تھے۔ مرحوم جمشید خان دکھی نفرتوں کے اندھیروں میں روشنی کی کرن تھے۔انکی وفات سے گلگت بلتستان میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے ارض شمال کے ادبی افق پر ایک چمکتا ہوا ستارہ، محبت، امن و آشتی کا پیامبر جن کی زندگی عجز و انکساری سے عبارت تھی شفیق اور ملنسار شخصیت کے مالک، ادب کی دنیا کا ایک سورج اج اپنے اہل خانہ اور حلقہ احباب سمیت تمام گلگت بلتستان کو داغ مفارقت دے کر غروب ہوا۔ دکھی سب کو دکھی کر گئے مرحوم اپنے خوبصورت اشعار اور کردار کی صورت میں ہم سب کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سابق ڈویژنل صدر و امیداور صوبائی صدارت سیدہ مغل نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین اور دوست احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
