سیکرٹری داخلہ حکومت خیبر پختون خواہ خوشحال خان اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خالد عباس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق آج 22 فروری 2022 کو سنٹرل جیل پشاور میں 3 روزہ کھیلوں کا میلہ شروع ہوا۔ سیکرٹری داخلہ حکومت خیبر پختونخوا خوشحال خان اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خالد عباس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سپورٹس گالا میں ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ کا اہتمام ضلعی انتظامیہ پشاور اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ پہلے روز کرکٹ اور فٹ بال کے مقابلے ہوئے۔ عملے اور قیدیوں کے درمیان میوزیکل چیئر اور ٹگ آف وار کا انعقاد کیا گیا۔ پشتو ثقافتی سرگرمیاں بھی اس تقریب کا حصہ تھیں جن سے قیدیوں اور عملے نے خوب لطف اٹھایا۔ 3 روزہ سپورٹس ایونٹ قیدیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے مفید ثابت ہو گا اور قیدیوں کو مفید سرگرمیوں میں مشغول کرے گا۔
