تبادلے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ملازمین کے میڈیا سے گفتگو
بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق تحصیل وزیر سب ڈویژن کے کلاس فور ملازمین کا کوہاٹ تبادلے کے خلاف سی این ڈبلیو آفس میں احتجاج ،تبادلے فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق تحصیل سب ڈویژن وزیر کے سی این ڈبلیو کے کلاس فور سینکڑوں ملازمین کوہاٹ تبادلہ کے خلاف پچھلے چار ماہ سے احتجاج پر ہے ۔جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں بھی مشکلات کے شکار ہو چکے ہیں ۔آج سی این ڈبلیو آفس میں ملازمین کے احتجاج شدت اختیار کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی دھرنا دیا ۔احتجاجی دھرنے میں وزیر سب ڈویژن کے میئر کے نمائندہ خصوصی اور جے یو آئی کے سرگرم رہنما ملک شاہ کرم وزیر نے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کے لئے سی اینڈ ڈبلیو ملازمین کے احتجاجی تحریک کی حمایت کی ۔ملک شاہ کرم وزیر نے اور سی اینڈ ڈبلیو کے اعلی حکام سے مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کردیا ۔بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شاہ کرم وزیر کا کہنا تھا ۔کے ملازمین کے جائز مطالبات میں ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے ۔لہذا حکومت ان کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لے ۔اور چار ماہ سے ان کے روکے گئے تنخواہ فوری طور پر ادا کریں ۔بصورت دیگر احتجاجی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر سب ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں کو بند کر دیں گے ۔
