سیکٹر مجسٹریٹ احمد اقبال کا میونسپل فورس کے ہمراہ شہر میں فٹ پاتھ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر MC گلگت امیر تیمور کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ احمد اقبال کا میونسپل فورس کے ہمراہ شہر میں فٹ پاتھ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاون، درجنوں سبزی فروشوں پر جرمانے کئے اور انہیں نوٹس دیا کہ وہ آئندہ فٹ پر سبزی رکھ کاروبار نہیں کریں گے، فٹ پاتھ عوامی ملکیت ہے اور عوام کو پیدل چلنے میں دشواری کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کوئی رعائت نہیں دے گی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ احمد اقبال نے بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ اتحاد چوک، کرنل حسن بازار، این ایل آئی چوک،نسیم سینما بازاراور ئیرپورٹ روڈ ایریا میں فٹ پاتھ مافیا کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا، سبزی فروشوں کے جانب سے فٹ پر سبزی اور فروٹ رکھ کر کاروبار کرنے والوں کو وارننگ دیاکہ وہ آئندہ فٹ پر قبضہ نہیں کریں گے فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والے راہگیروں کیلئے خالی چھوڑیں گے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے مال ضبط اور مالکان کو جیل کی سزا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں