مرحوم ایک عظیم سیاستدان کے ساتھ ساتھ ایک عظیم اور مخلص انسان تھے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین کا پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا رحمان ملک میرےایک بہترین دوست تھے مرحوم ایک عظیم سیاستدان کے ساتھ ساتھ ایک عظیم اور مخلص انسان تھے رحمان ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے رحمان ملک کے انتقال سے پاکستان اور پاکستانی عوام ایک عظیم اور مخلص سائنسدان سے محروم ہو گئے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی معفرت فرمائے۔آمین
