پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ساہیوال نے شہر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ساہیوال نے شہر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے یاد گار پارک میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی جی پی ایچ اے محبوب احمد اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں موسمی پودوں کے ساتھ ساتھ پھل دار پودے بھی لگائے جائیں اور تمام محکمے موسم بہار کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔کمشنر علی بہادر قاضی نے ہدایت کی کہ جشن بہاراں منانے کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور جشن بہاراں کے پروگراموں میں مخیر حضرات کو بھی شریک کیا جائے۔ ڈی جی پی ایچ اے محبوب احمد نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اورشہر کے تمام بڑے پارکوں میں صفائی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں