مغرب نے روس کے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا گیا۔پوتین
ماسکو(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی فوجی کارروائی میں کسی نے مداخلت کی تونتیجہ انتہائی سنگین ہو گا.امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے یوکرین کو نیٹو کا حصہ بننے کے روسی مطالبے کو نظر انداز کیا۔یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو ڈی ملٹرائز کرنا ہے۔روس یوکرین پرقبضہ نہیں کرنا چاہتا۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے ٹیلی ویژن سے خطاب میں کہا کہ روس کو یوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث یوکرین میں فوجی کارروائی کی جائے گی۔روسی صدر نے مزید کہا کہ روس یوکرین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا.کارروائی میں ہونے والے خون خرابے کی ذمہ داری یوکرین پرعائد ہوگی۔روس یوکرین کے علاقے دونباس میں خصوصی فوجی آپریشن کیا جائے گا.شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔صدر پیوٹن نے خبردار کیا کہ کسی نے روس کی فوجی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کی تو اس کے اس نتائج اتنے سنگین ہوں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے.روسی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے روس کے اس مطالبے کو نظر انداز کیا کہ وہ یوکرین کو نیٹو کا حصہ بننے سے روکیں اور اس سلسلے میں ماسکو کو سیکورٹی گارنٹی دی جائے۔صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو ڈی ملٹرائز کرنا ہے۔ یوکرین کے جو فوجی ہتھیار ڈال دیں گے انہیں محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔
