پشاور،جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خواہ محمد فرید آفریدی اجلاس کے خطاب کر رہے ہیں

Spread the love

خواجہ سراء کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید ظہور شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ سراء کی شناختی کارڈ بنوانے اور ان کے شناختی کارڈ بنوانےکے لئے نادرا ،سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے کوشاں ہیں ۔یہ بات جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا محمد فرید آفریدی نے خواجہ سراء کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سینئر پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور سید ظہور شاہ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر جینڈر افئیرز حنا خان ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر ضلع پشاور یونس آفریدی، نادرا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خورشید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسیب دحوا لور سے عائشہ خورشید اور بلیو وینز سے قمر نسیم نے شرکت کی۔ محمد فرید آفریدی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی عمل میں تمام طبقات کی شرکت یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء کے شناختی کارڈ بنوانے کے حوالہ سےمحکمہ سوشل ویلفئیر اور نادرا حکام بشمول سول سوسائٹی الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں۔اس کے لئے منظم آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ ان کی شناختی کارڈ بنوانے کے حوالہ سے مسائل کو فی الفور حل کرکے ان کو بطور ووٹر رجسٹر کیا جاسکے۔ محمد فرید آفریدی نے نادرا سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ، بلیو وینز اور د حوالور کے اس حوالہ سے کاوشوں کو سراہا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور سید ظہور شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ کسی بھی شناختی کارڈ کے حامل خواجہ سراء کی بطور ووٹر رجسٹریشن ترجیحی بنیادوں پر کرر ہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی میں ایک خواجہ سراء کو پہلی دفعہ کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے، نادرا کے نمائیندوں نے بتایا کہ خواجہ سراء کے لئے ایک خصوصی مہم کے دوران موبائیل وین کے ذریعے دسمبر 2021 میں پشاور میں 27 خواجہ سراء کے شناختی کارڈ بنوائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہر ضلع میں درج خواجہ سراء کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کے ساتھ شئیر کیا جائیگا۔ سوشل ویلفئیر آفیسر پشاور یونس آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے نادرا کے ساتھ 150 خواجہ سراء کے کوائف شئیر کئے ہیں تاکہ انہیں شناختی کارڈ جاری ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے میں خواجہ سراء کی آگاہی کے لئے ایک خصوصی سیشن منعقدکی جائیگی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جائیگی۔بلیو وینز کے قمر نسیم نے اجلاس کو خواجہ سراء کے لئے ایکٹ پر بریفنگ دیاور بتایا کہ خواجہ سراء کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی سے ایکٹ جلد پیش کیا جائیگا۔انہوں نے خواجہ سراء کے شناختی کارڈ بنوانے کے حوالہ سے مکمل تعاون کی یقین دیہانی کرائی۔د حوا لور کی عائشہ نے بھی اس ضمن میں تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں