سٹار ماڈل سکول دلہ زاک روڈ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

Spread the love

اس مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی,سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔

پشاور(نمائندہ منصور شاہ)اردو گلوبل رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سٹار ماڈل سکول دلہ زاک روڈ گل آباد نمبر 2 میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر شاہ تھے۔ اس موقع پر سٹار ماڈل سکول کے ایم ڈی ڈاکٹر محمد جمیل سمیت سکول اساتذہ اور دیگر مہمانان موجود تھے۔تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔تلاوت کے بعد حمد و نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی گئ۔قومی ترانہ پیش کیا گیا۔تقریب میں سکول کے طلباء نے مختلف آئٹمز پیش کرکے داد وصول کی۔سالانہ امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔تقریب میں حصہ لینے والے طلباء کو بھی انعامات دیئے گئے۔تقریب سے خطاب میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ذاکر شاہ نے کہا کہ سکول کے طلباء و طالبات ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ یہی طلباء کل ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔طلباء خوب لگن سے تعلیم و تربیت حاصل کریں۔انہوں نے سکول کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر ادارے کے ایم ڈی ڈاکٹر جمیل نے مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں