دینی مراکز روحانی بالیدگی کا سبب ھیں،سید لخت حسنین

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) دینی مراکز روحانی بالیدگی کا سبب ھیں. اخلاقی تربیت مسلمانوں کا طرہ امتیاز ھے. دین کے رہبر قوم کے محسن ھیں. ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے چئیرمین سید لخت حسنین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال وزیرآباد میں مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفگو کرتے ھوے کیا ، انہوں نے بتایا کہ مسجد کی تعمیر کا تخمینہ پچاس لاکھ روپے ھے.اور اس کی تکمیل ایک شاہکار ھو گی.اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رانا امجد محمود نے کہا کہ وزیرآباد کے لوگوں میں دین اور انسانیت کی خدمت کا جزبہ لائق تحسین ھے اور مسلم ھینڈز کی خدمات روشن مثال ہیں. چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ نے کہا کہ دیبی اقدار کا تحفظ اور فروغ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے اور مسلم ھینڈز کی ہمہ جہت خدمات سے خدمت کے جزبے کو نئی روح ملتی ھے. سید لخت حسنین نے بعد ازاں انجمن بہبودی مریضاں کے تحت چلنے والے فری ڈائیلسسز مرکز کا معائنہ کیا جہاں صدر ناصر محمود اللہ والے نے بتایا کہ وارڈ کی توسیع کے بعد روزانہ بیس مریضوں کے مفت ڈائیلسسز کی سہولت میسر ھو گی.اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر وقاص چیمہ، مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور، ڈیژنل مینجر رانا عمر فاروق، پبلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک، بھٹہ گروپ آف انڈسٹریز کے چئیر مین محمد رفیق بھٹہ، انجمن تاجراں کے نائب صدر محمد اکبر بٹ، منہاس پائپ انڈسٹری کے ڈائریکٹر طاہر محمود منہاس، پریس کلب کے صدر افتحار احمد بٹ، افتحار حسین صدیقی اور دیگر زعماء بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں