جیکب آباد کی جمس اسپتال میں دوا نہ ملنے کی شکایت کرنا مریض کو مہنگا پڑ گیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی جمس اسپتال میں دوا نہ ملنے کی شکایت کرنا مریض کو مہنگا پڑ گیا،مریض اور اس کا بھائی گرفتار، لاکپ، مریض کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس اسپتال میں بدانتظامی اور سہولیات کے فقدان کے باعث ادارہ مریضو ں کے لیے بے سودبن گیا ہے، جیکب آباد کے موچی بستی کے رہائشی طفیل احمد لاشاری نے اپنے بھائی نور احمد کے ہمراہ ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اپنے چھوٹے بھائی نور احمد کو علاج کے لئے جمس لے گیا جہاں روم نمبر چار میں ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیااور دوا لکھ کردی ڈاکٹر کی جانب سے لکھ کر دی جانے والی ادوایات لینے میڈیکل اسٹور پر گیا تو انہوں نے ڈاکٹر کی جانب سے لکھی گئی ادویات میں سے صرف دو دوائی ہمیں دی جبکہ بقیہ دوائی نہ دینے کی شکایت لیکر جب جمس ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ کے پاس گیا تو اس نے شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ بلاکر دھکے دیکر آفیس سے باہر نکوادیا جس کے بعد سول لائن تھانہ کی پولیس بلوا کر مجھے اور میرے بیمار بھائی کو گرفتار کروایا پولیس ہمیں گرفتار کرکے سول لائن تھانہ لے گئی جہاں ہمیں لاکپ کیا گیا جہاں میرے بھائی کی حالت خراب ہوگئی تو پولیس نے ہمیں آزاد کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جمس کی سالانہ بجٹ 66کروڑ سے زائد ہے لیکن ادویات ناپید ہیں ڈاکٹر مریضوں کو لکھی گئی دوا باہر سے خریدنے کا مشورہ دیتے ہیں اور اگر شکایت کی جائے تو ازالہ کرنے کے بجائے تذلیل کی جاتی ہے میرے مریض بھائی کو دوا مانگنے پر گرفتار کرواکر حوالات میں بند کرایا گیا یہ کہاں کا انصاف کیا جمس میں مافیا کا غنڈہ راج قائم ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور وزیر صحت سے نوٹس لیکر جمس ڈائریکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر جمس ڈائریکٹر کی اس زیادتی کے خلاف برادری سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔دوسری جانب ایس ایچ او سول لائن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کے حکم پر مریض اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا بعد میں دونوں فریقین رضامند ہوگئے تو انہیں آزاد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں