ان اصلاحاتی عمل سے نہ صرف بنوں کے شہری بلکہ کرک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔میڈیکل ڈائریکٹر
بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ٹی آئی بنوں سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو علاج معالجہ کی سہولیات ،ہسپتالوں میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات اور نظام کو جدید خطوط پر چلانے کے لئے ریفارمز کے تحت عوامی خدمت کا سلسلہ پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے تحت جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ٹی آئی بنوں کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمر ایوب خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انٹرنیشنل نشریاتی ادارے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ۔پروفیسر ڈاکٹر عمر ایوب خان کا کہنا تھا ۔کہ ایم ٹی آئی بنوں نے مشکل حالات کے باوجود ٹیم ورک کے نتیجے میں اہم اصلاحات کیے ۔ان اصلاحاتی عمل سے نہ صرف بنوں کے شہری بلکہ کرک ،لکی مروت ،اور شمالی وزیرستان کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر عمر ایوب خان کا کہنا تھا ۔ایم ٹی آئی کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن محترمہ آسیہ خان ،بورڈ ممبر خان بہادر مروت ،کرنل نثار خان گروپ کیپٹن شیر افضل خان ،حلیم شاہ اور پورا ٹیم ایک بہترین منیجمنٹ کے تحت کام کر رہے ہیں ۔شہریوں کی تعاون اور مثبت سوچ سے بنوں میں بین الاقوامی معیار کے تحت علاج معالجے کی سہولیات اور ضروریات کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
