جیکب آباد(نامہ نگار) ٹھل میں پولیس کا مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود چنہ پھاٹک کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم جاوید علی مغیری کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا گیاجبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے ارادے سے چنہ پھاٹک کے قریب گھات لگائے بیٹھے تھے تو پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ، موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات درج تھے۔
