ہمارے بیدار شاہینوں نے27فروری کودشمن کوپرمارنے کی اجازت نہیں دی
لندن (عارف چودھری)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے 27فروری کودشمن کودھول چٹادی ۔ہمارا بدترین دشمن اس ہزیمت اورشکست فاش کوکبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ پاک فضائیہ کے بیدار شاہینوں نے27فروری کودشمن کوپرمارنے کی اجازت نہیں دی اور ابھی نندن کی گرفتاری کے باوجود اسے آزاد کردیا ۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے27فروری کو جس انداز سے دشمن کے طیارو ں کودھول چٹائی وہ دفاعی تاریخ کاایک روشن باب ہے ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھوکی کمانڈ میں ہمارے شاہینوں نے کامیابی کی بلندیوں کوچھولیا۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو پاک فضائیہ کی شانداراورتابناک روایات کے امین ہیں۔پاکستان کی فضاﺅں میں کسی دشمن کاگھسنا قطعی آسان نہیں ، بھارتی ا بھی نندن ابھی تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج ہرپل مادروطن کی حفاظت کیلئے مستعد ہیں ،ہمارے شاہینوں کی عقابی نگاہوں سے دشمن ملک کے طیاروں کی ہلکی سی جنبش بھی ہرگز نہیں چھپ سکتی ۔ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت ،قابلیت اوردفاعی صلاحیت کودشمن بھی تسلیم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال سمیت مرکزی قائدین اورکارکنان کسی مرحلے پرمادر وطن کی سا لمیت اورقومی حمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ہمارے محبوب قائدسیّد مصطفی کمال کسی جانباز اورشاہین کی مانند ملک دشمن عناصر پرجھپٹ پڑتے ہیں۔
