علامہ راشدمحمودسومرو نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ میں برسر اقتدار جماعتوں کے لانگ مارچ ناکام ہو چکے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمودسومرو نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ میں برسر اقتدار جماعتوں کے لانگ مارچ ناکام ہو چکے ہیں آج کل ہونے والے لانگ مارچ عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئیکئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے گاؤں امیر آباد شورو میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، سید ولی اللہ شاہ امروٹی، مولانا عبدالجبار رند، مولانا منیر احمد ابڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ ایک مارچ وفاقی حکومت کے خرچ اوردوسرا صوبائی حکومت کے خرچے پر ہو رہا ہے کوئی خالی کرسیوں سے خطاب کر رہا ہے تو کوئی خالی گاڑیوں یا وڈیروں کی طرف سے کرایہ پر لائے گئے لوگوں سے خطاب کر رہا ہے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی دونوں لانگ مارچ والے اقتدار میں ہوتے ہوئے کس کے خلاف مارچ کر رہے ہیں؟ ایک جماعت سندھ کو تباہ کرنے کی ذمہ دار ہے جبکہ دوسری پارٹی ملک کو معاشی تباہی اور بحران کی طرف دھکیلنے میں سرفہرست ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی ہمارا لانگ مارچ اقتدار میں بیٹھے نااہل اور نالائق حکمرانوں کو لے ڈوبے گا سندھ میں حکمران جماعت نے گزشتہ 14 سالوں میں کرپشن، لاقانونیت، بدامنی، قتل و غارت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا وفاق کے حکمرانوں نے تین سالوں میں ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا کر غلامی میں جکڑدیا ہے، سندھ اور پاکستان میں کوئی عوامی جماعت ہے تو وہ جمعیت علماء اسلام ہے جو عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں ہے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا گزشتہ کراچی سے نکلنے والا آزادی مارچ حقیقی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں