منشیات کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی عدالت نے منشیات کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج ذوالفقار علی شیخ کی عدالت نے منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر کوئٹہ کے رہائشی عطامحمد پٹھان کو 5 سال قید اور 9 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر ملزم کو 5 ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی، یاد رہے کہ ملزم کو 22 اگست 2021 کو سول لائن پولیس نے ریلوے گودام کے قریب 23 سو گرام آفیم سمیت گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں