دینہ (نمائندہ خصوصی) دینہ میں تیز رفتار مو ٹر سائیکل سوار گڑھوں کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایا، ایک نو جوان جاں بحق جبکہ 2بھائی شدید زخمی ہو گئے، نو جوان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ کر لہ کے رہائشی مر زا محمد زبیر کا 25سالہ بیٹا مرزا سبطین مو ٹر سائیکل پر دو نوں بھائیوں کا شف اور حامد ولد قدر داد کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر دینہ کی طرف آ رہا تھا کہ را ستے میں روڈ خراب ہو نے کی وجہ سے مو ٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایا جس سے 25سا لہ نو جوان مر زا سبطین مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھے 2نو جوان کا شف اور حامد شدید زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، جا ں بحق ہو نے والے نو جوان کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی کہرام مچ گیا۔
