ہڑپہ۔حاجی ریاض بریار کے حلقہ میں فلاحی کاموں کی وجہ سے گروپ کو عوامی و سماجی حلقوں میں خوب پذیرائی بھی حاصل ہے خدمت خلق کا جذبہ بریار گروپ کی سیاست کا محور ہے۔ ووٹرز سپورٹرز کا موقف۔
ہڑپہ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف سے)ہڑپہ۔بلدیاتی الیکشن میں حاجی ریاض بریار گروپ کا تینوں کونسلز سے مظبوط پینل کے ساتھ الیکشن لڑنے کے اعلان کے سیاسی حلقوں میں ہلچل۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی یہاں سیاسی جماعتوں کے رہنما اور ورکر متحرک دکھائی دیے وہی پر سماجی کارکن اور نمبردار 4/10L حاجی محمد ریاض بریار نے ناصرف اپنی مقامی یونین کونسل 3/10L بلکہ ہڑپہ اسٹیشن یہاں پر ان کے بھائی چوہدری محمد افضل بریار بطور چیئرمین کے عہدے پر بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ان کے ووٹ بینک میں مزید اضافہ ہوا حالیہ بلدیاتی الیکشن کے اعلان کے بعد حاجی محمد ریاض بریار کے تینوں کونسلز (-/186/9L-3/10L_187/9L
اور 4/10L-185/9L-142/9L سمیت ہڑپہ اسٹیشن۔ اعلان کے بعد حاجی ریاض بریار گروپ سے تعلق رکھنے والے ووٹرز سپورٹرز دن رات متحرک دکھائی دے رہے ہیں جس سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی سیاسی۔جماعتوں سمیت حلقہ بھر کی نظریں بریار گروپ کی جانب جمی ہوئی ہیں
