تربیت قوموں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی وائس چانسلر
کرک(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا ہے کہ فیکلٹی اور طلباءکیلئے تربیت ترقی کا بنیادی جزو ہے۔ وہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں یو ایس ای ایف پی UESFP کی تعاون سے شروع کئے جانے والے پانچ روز تربیتی پروگرام کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ اس پروگرام میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں ایک اہم شراکت دار ہے۔ اس تربیت میں شعبہ انگریزی کے فیکلٹی بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا کہ تربیت قوموں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے اور اسکے ثمرات سے تربیت یافتہ اور تربیت کار دونوں مستفید ہوتے ہیں۔ اس سے قبل وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خیرالزمان نے اس تربیت کے انعقاد پر کرک یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسے مزید مشترکہ پراجیکٹس شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خیرالزمان کو سوونیئر پیش کیا اور فیکلٹی میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔
