وزیر اعظم مرغبانی سکیم کے تحت ضرورت مند خواتین و حضرات میں مرغیاں تقسیم کی جا رہی ہے

Spread the love

وزیر اعظم مرغبانی سکیم کے تحت ضرورت مند خواتین و حضرات میں مرغیاں تقسیم کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم مرغبانی سکیم ایک بہترین پراجیکٹ ہے اور لوگ اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں اس پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم مرغبانی سکیم کے تحت ضرورت مند خواتین و حضرات اور ٹرانسجنڈرز میں مرغیاں تقسیم کی جارہی ہیں جس سے غریب لوگ مستفید ہورہے ہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد بہترین کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کاا ظہار لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد آصف اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مرغبانی سکیم کے تحت پشاور میں اب تک 18 ہزار یونٹ میں سے 15 ہزار یونٹ تقسیم ہوچکے ہیں جبکہ مزید تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ آصف اعوان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈاکٹر آفتاب احمد خان پراجیکٹ ڈائریکٹر پولٹری کی نگرانی میں پولٹری تقسیم جاری ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم مرغبانی سکیم ایک بہترین پراجیکٹ ہے اور لوگ اس سے استفادہ حاصل کررہے ہیں اس پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں