ابلتے گٹروں کے پانی نے آج مین جی ٹی روڈ پر تالاب کا سماں باندھ رکھا

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: چوھدری احسن ایاز تیرا شکریہ الله تعالیٰ تیری حفاظت فرمائے۔ آمین
ابلتے گٹروں کے پانی نے آج مین جی ٹی روڈ پر تالاب کا سماں باندھ رکھا تھا جس سے ناصرف راہ گیروں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا تھا بلکہ روڈ پر پانی کھڑا ہونے سے سڑک کی دونوں جانب کے دوکاندار بھی پریشان دکھائی دے رہے تھے سڑک پر کھڑے پانی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی چوہدری احسن ایاز سابقہ صدر انصاف ویلفیئر ونگ ہڑپہ اور متوقع امیدوار چیئرمین نیبرہوڈ کونسل ہڑپہ نے فوری طورپر ٹی ایم اے ساہیوال سے گاڑیاں منگوا کر ناصرف سڑک پر کھڑے پانی کو اٹھوایا بلکہ سڑک کے ساتھ بنے نالے اور سڑک کے نیچے سے گزرنے والی پلیوں کی صفائی بھی کروائی عوامی وسماجی حلقوں نے چوھدری احسن ایاز کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے ان پر زوردیا کہ وہ ہڑپہ کے سیوریج کے کام کو شروع کروانے کے لئے اپنی کوششیں مزید تیز کرکے جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کروائں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں