ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ فروری 2022 میں 16051ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف
ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ فروری 2022 میں 16051ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ فروری2022 کے دوران16051کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے4548 ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ11503غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر4562مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ریسکیو1122 ساہیوال نے جن4548 ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ798، میڈیکل ایمرجنسیز3292، آگ لگنے کے واقعات28، کرائم کال85, اور345 متفرق واقعات شامل ہیں۔ 161لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ2017 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ما ہ فروری میں 1660 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا1180مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 530مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ریسکیو 1122 نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت فروری کے مہینہ میں 200 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 03کو فیصل آباد، 26کو لاہور 06کوملتان شفٹ کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداللہ نے اپنے ریسکیورز جوانوں کے کام کو سراہا،اور کہا ر یسکیو اہلکاروں نے جانوروں اور پرندوں کی ان ایمرجنسیز پر بروقت پہنچ کر اپنی قابلیت کے جوہر دکھا کر ان کی زندگیوں کو محفوظ کیااور انسانیت کی اعلی مثال قائم کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں